ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپوزیشن کے منفی پروپگنڈے کو ناکام کیا جائے۔ کانگریس کارکنان سے یو ٹی قادرکی اپیل

اپوزیشن کے منفی پروپگنڈے کو ناکام کیا جائے۔ کانگریس کارکنان سے یو ٹی قادرکی اپیل

Sun, 06 Aug 2017 21:31:14    S.O. News Service

منگلورو 6؍اگست (ایس او نیوز) ریاستی حکومت جو ترقیاتی کام کررہی ہے اس کے خلاف اپوزیشن پارٹی بی جے پی منفی پروپگنڈہ کررہی ہے۔ لہٰذا کانگریس پارٹی کے کارکنان کو چاہیے کہ وہ بی جے پی کی اس مہم کوپوری طرح ناکام بنائیں۔ اس بات کا مطالبہ وزیر غذا جناب یوٹی قادر نے کیا۔

یوٹی قادر نے یہ بات منگلورو میں جنوبی کینرا ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی چالیں اور اینٹی پروپگنڈہ حال ہی میں ہوئے ڈی کے شیو کمار کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے چھاپوں سے صاف ظاہر ہے۔اس طرح منفی مہم کو روکنے کی ذمہ داری کارکنان کی ہے ۔ پارٹی کو نچلی سطح پر مضبوط کرتے ہوئے پارٹی کو استحکام دلانے کی جد و جہد کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال سے صاف ستھری اور عوامی مفاد کے کام کرنے والی کانگریس پارٹی کو دوبارہ بر سر اقتدار لانے کے لئے پارٹی کارکنان کو سنجیدگی سے کوشش کرنا ہوگا۔

اس موقع پر کانگریس پارٹی کے مختلف عہدیدار اورذمہ داران کی ایک بڑی تعداد حاضر تھی۔


Share: